یوروپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان بلآخر چوتھی رات کے مذاکرات کے بعد 750 بلین یورو کے کورونا وائرس ریکوری فنڈ پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔
اس وبائی امراض کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے 27 ممالک کے بلاک کو 750 بلین یورو کی گرانٹ اور قرضوں کی پیش کش کی جائے گی۔
اگرچہ اس معاہدے کی تفصیلات ابھی تک عام نہیں کی گئیں تاہم فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یہ ایک ’تاریخی دن‘ ہے۔
ابتدائی طور پر یہ مذاکرات دو دن میں طے پانا تھے لیکن ان کا دورانیے چوتھی رات تک چلا گیا۔
وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اور ریکوری فنڈ کے اخراجات کے بارے میں فکرمند ممالک کے رہنماؤں کے درمیان سرمائے کی فراہمی، ضوابط اور رسائی کے حوالے سے واضح اور گہرے اختلاف موجود تھے۔
یہ پیشرفت اس کے بعد ہوئی جب یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل نے ایک نئی تجویز پیش کی جس سے قرضوں کے مقابلہ میں بطور گرانٹ دستیاب رقم کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔