شیخوپورہ(بیورورپورٹ) ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں کے زیر اہتمام خادم حسین روڈ کچہری چوک ، جیل چوک، محلہ رسولنگر روڈ چوک بہار شاہ سمیت بیسیوں مقامات پر اعلیٰ برانڈ کے منرل واٹر کی جعلی بوتلیں فروخت کئے جانے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع حکومت اور محکمہ صحت کی بے حسی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیااور مطالبہ کی اگیا کہ شیخوپورہ میں مشہور برانڈز کے جعلی منرل واٹر کی بوتلوں کی فروخت فوری طور پر بند کروائی جائے جو جگر اور معدہ کے امراض پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں، مظاہرین نے بتایا کہ سب سے زیادہ ایسی بوتلیں خادم حسین روڈز پر فروخت ہورہی ہیں جبکہ جعلی مشروبات کی بوتلیں بھی سرعام بک رہی ہیں۔