اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے عالمی برادری کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔
نیو یارک: (یس اردو نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں تاہم مفاہمتی عمل کیلئے عالمی برادری کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کے پاکستان کی معاشی ترقی پر بھی اثرات مرتب ہوئے۔ دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات ہیں اور ان کی اقدار ایک دوسرے سے جڑی ہیں۔ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان عوام کی مدد کر رہا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی 30 سال سے زائد عرصے سے میزبانی کر رہے ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے گھروں میں آباد ہوں۔