اسلام آباد(یس نیوز)الیکشن کمیشن نےعمران خان کوراولپنڈی میں ریلی اور جلسےمیں شرکت سے روک دیا، رکن اسمبلی کوانتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں، الیکشن کمیشن نے ریلی اور جلسے میں شرکت سے روکنے کے لیے نوٹس جاری کردیاہے۔
ریٹرننگ آفیسر پی پی 7راولپنڈی نے عمران خان کو شرکت سے روکا ہے ۔ عمران خان کو جاری نوٹس میں کہا گیاہے کہ پارٹی بینرز اور میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ ٹیکسلا میں آپ ریلی میں شریک ہوںگے۔
الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کے مطابق منتخب رکن اسمبلی کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں، عمران خان نے کل پی پی 7سے تحریک انصاف کے امیدوار عمارصدیق خان کی ریلی میں شرکت کرنا ہے۔
پی پی7راولپنڈی صدیق خان کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ پی پی 7راولپنڈی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 26ستمبر کو ہوگی۔