کراچی( نمائندہ یس نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر صنعت منظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیے ۔
منظور وسان نےسندھ سیکریٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش گوئیاں کی کہ وہ سیاسی میدان میں اتار چڑھاؤ دیکھ رہے ہیں۔جانوروں کی قربانی تو ہوگئی لیکن کچھ تو ہونا باقی ہے۔ایم کیو ایم 2018 میں پتنگ کے نشان سے لڑے گی۔ فاروق ستار کے علاوہ دو امیدوار مزید مستقبل میں ہوسکتے ہیں۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر تک 20دن سیاست کے لیے اہم ہیں۔ الیکشن 2 سے 4 ماہ قبل ہونگے ۔اگلی حکومت میں گورنر سندھ کا بھی کردارہوگا۔عمران خان کے رائے ونڈ کی طرف مارچ کے اعلان پر منظور وسان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ رائے ونڈ تک پہنچیں گے کچھ واپس آجائیں گے۔