نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی 2018 انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے میزبان شہروں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
Under-19 World Cup venues announced
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں 13 جنوری سے 3 فروری تک کھیلا جا ئے گا۔ کرکٹ نیوزی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے 48 میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے ۔ان شہروں میں کرائسٹ چرچ ، کوئنز ٹاؤن ، ٹاورنگا اور وہنگیری شامل ہیں ۔ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز ان 4 شہروں کے 7 مختلف سینٹرز پر کھیلے جائیں گے۔