لاہور (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست جو نیب کی زد میں ہیں وہ عمران خان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے احتساب کاعمل بھول جائیں باقی معاملات حل کریں۔ جی این این کے خصوصی
پروگرام “خبر ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جو نیب کی زد میں ہیں اور جو نیب کی زد میں آ سکتے ہیں وہ عمران خان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے احتساب کا عمل بھول جائیں باقی معاملات حل کریں ۔اس لیے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی بار بار کہہ رہے کہ وزیراعظم فسادیوں سے بچیں ۔سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا اپنے والد کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کا معاملہ عدالت میں ہے ،اگر عدالت انہیں باہر جانے کی اجازت دیتی ہے تو پھر کیا ہوتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مریم نوا ز بیرون ملک چلی جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب،کرپشن اور حکمران میں مک مکا ہو گیا،نیب میں 95 فیصد افسران آج بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تعینات کیے ہوئے ہیں۔
عمران خان کے قریبی دوست جو نیب کی زد میں آنے والے ہیں ان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ احتساب کا معاملہ بھول جائے، عارف حمید بھٹی @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @ImranKhanPTI @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/J79TAWtcS7
— GNN (@gnnhdofficial) February 6, 2020