counter easy hit

ایران کا جنگی جہاز خلیج عما ن میں تباہ، عملے کے 19 افراد ہلاک

ایران: مشقوں کے دوران جنگی آبدوز میزائل کا نشانہ بننے سے 19افراد ہلاک

ایران کا جنگی جہاز خلیج عمان میں مشقوں کے دوران غلطی سے میزائل کا نشانہ بن گیا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ امریکا سے خلیجی پانیوں میں جاری کشیدگی کے پیش نظر جاری مشقوں کے دوران آبدوز اتفاقیہ نشانہ بن گئی۔

بیان کے مطابق کونارک نامی جنگی جہاز کے دوستانہ فائرنگ کا نشانہ بننے کا واقعہ جنوبی ساحل میں بندر جسک کے قریب پیش آیا۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جنگی جہاز دوسرے جہاز کے میزائل کا نشانہ بننے کے بعد ڈوب گیا۔ایران کی سرکاری ٹی وی کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘جنگی جہاز مشقوں کے دوران اس وقت نشانہ بنا جب وہ مقررہ ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا اور جو اپنے ہدف سے زیادہ دور نہیں تھا’۔
ایرانی فوج نے واقعے میں 19 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے اور بیان میں کہا کہ مذکورہ حادثے پر تفتیش کی جارہی ہے۔ایران کا کوناراک جنگی جہازنیدرلینڈز کا تیار کردہ لاجسٹک جہاز ہے جس کو ایران نے 1979 کے انقلاب سے قبل خریدا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 447 ٹم وزنی اور 47 میٹر طویل جنگی جہاز 4 کروز میزائل سے لیس تھا۔اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کے وقت جہاز میں عملے اور دیگر کتنے افراد موجود تھے۔سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی جنگی جہاز دوسرے ایرانی جہاز سے فائر ہونے والے میزائل کا نشانہ بننے کے بعد ڈوب گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ ‘فائرنگ کی مشقوں کے دوران 10 مئی کو ایرانی جنگی جہاز کوناراک دوسرے جنگی جہاز جماران کی دوستانہ فائرنگ سے نشانہ بنا’۔یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں ایرانی فورسز نے یوکرین کے مسافربردار جہاز کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایرانی فورسز نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی۔خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے دوران گزشتہ تیل بردار جہازوں کے حملوں کے بعد خلیج فارس اور پورے خطے میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2018 میں ایران پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام لگاتے ہوئے جوہری معاہدے سے دست برداری کے دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی خراب ہوگئے تھے۔

اسی طرح 3 جنوری کو امریکا کے ڈرون حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ اور انتہائی اہم کمانڈر قاسم سلیمانی مارے گئے تھے ان کے ساتھ عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔3 جنوری کو امریکا کے ڈرون حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ اور انتہائی اہم کمانڈر قاسم سلیمانی مارے گئے تھے ان کے ساتھ عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

ایران کے میزال حملوں کے کچھ گھنٹے بعد اسی روز تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website