لاہور: این اے 129 لاہور میں تحریک انصاف کے امیدوارعبدالعلیم خان نے انتخابی اخراجات سے متعلق تفصیلات آر او آفس میں جمع کرا دیں۔
میڈیا رپورٹس کے آر او آفس میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق علیم خان نے انتخابی مہم میں 39 لاکھ 84 ہزار 500 روپے خرچ کئے۔ واضح رہے کہ این اے 129 میں علیم خان کا مقابلہ ن لیگ کے سردار ایاز صادق سے تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم وہ پی پی 58 میں کامیاب ہونے میں کامیاب رہے۔