پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکش آرمڈ فورسز کا اعلیٰ عسکری اعزاز ”لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز“ تفویض کردیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اعزاز تفویض کرنے کی پر وقار تقریب ترکش نیول فورسز ہیڈکوارٹرزمیں منعقد ہوئی۔ترکش نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنا ن اُزبال نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو اعزاز تفویض کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ کو یہ اعزاز دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو مزیدمضبوط بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکش نیول چیف، قومی دفاع کے وزیر اور کمانڈر ترکش جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں