سو سال کی عمر ، اور شادی کو 76 برس گزر جانا یہ ہر جوڑے کی قسمت میں نہیں ہوتا ، تا ہم امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک معمر جوڑے نے نہ صرف اپنی 100 ویں سالگرہ منائی ہے ، بلکہ اپنی شادی کی بھی 76ویں سالگرہ منائی ہے ۔
ٹینیسی (یس اُردو نیوز) اس انوکھی تقریب میں موجود ایک مہمان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں کسی کو آج تک 100 ویں برتھ ڈے پر ہیپی برتھ ڈے نہیں کہا ، اور یہ میری زندگی کا پہلا اور کافی دلچسپ واقعہ ہے ۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے بیلے ویو کی مارگریٹ اور ایلن دونوں سو سو سال کے ہو گئے ہیں ، اور 1919 میں جب پہلی عالمی جنگ ختم ہوئی تو دونوں کی عمریں چار چار سال تھیں ۔ دونوں نے 1938 میں شادی کی، اور اب شادی کی اور برتھ ڈے کی سالگرہ منائی ہے ۔
ان کی اس لمبی عمر ، اور شادی کے پیچھے راز کیا ہے ، اس کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ، تا ہم اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی بہت دیکھ بھال کرتے رہے ہیں ، جس سے آپس کی محبت میں بھی اضافہ ہوا ۔ خود مسٹر ایلن کا کہنا ہے کہ میں نے مارگریٹ کا اور اپنا خیال رکھنے کی بھرپور کوشش کی ، اور شائد یہ سب کچھ اسی سبب ہے ۔