اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے جو ممکن بنانے کے لیے معاہدہ جلد طے پائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور برطانیہ میں تاحال قیدیوں کے تبادلے حواکے سے کوئی معاہدہ موجود نہیں تھا ،یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں سنگین جرائم میں ملوث لوگ برطانیہ میں سیاسی ہناہ
حاصل کر لیتے ہیں ۔تاہم ایسے افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔حکومت نے پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کا تبادلہ ممکن بنانے کے لیے معاہدہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیانقیدیوں کاتبادلہ جلدممکن ہوگا، وزیراعظم کے دورہ چین کے بعدمعاہدے کی منظوری ہوگی۔لندن میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ سے بھی سینکڑوں جائیدادوں کی تفصیلات ملی ہیں، غیرقانونی طریقے سے بنائی گئیں جائیدادوں کیخلاف کارروائی ہوگی، سپریم کورٹکی ہدایت ہے کہ اسحاق ڈارکوواپس لایاجائے،حوالگی مقدمات پربرطانوی حکومت سے مذاکرات ہوئے ہیں، پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان قیدیوں کاتبادلہ جلدممکن ہوگا،وزیراعظم کے دورہ چین کے بعدمعاہدے کی منظوری ہوگی۔