فیصل آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے عید کے بعد ایک اور فورس کے قیام کی نوید سنا دی ہے ، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اب تک ٹائیگرفورس میں دس لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور مزید اس میں شامل ہونے کے
خواہشمند ہیں یہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو قومی دھارا میں لایا جائے اور ان کی خدمات کو بروکار لاتے ہوئے لوگوں کی خدمت کی جائے اور یہ تبدیلی کا نشان بنے اب تک منڈی بہاولدین سے تقریبا 7 ہزار نوجوان وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کنویشن سے خطاب کرتے ہو کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس فورس نے لوگوں کو ایس او پی پر اپنی روز مرہ کے معاملات گزارنے میں بڑی مد د کی جس کی وجہ سے یہ علاقہ فری کورونا ڈیکلیرہوگیا ہے عید کے بعد وزیر اعظم ٹائیگر فورس دن کا اعلان کریں گے جس میں ان کی خدمات کے سلسلہ میں وزیر اعظم ان کو تعریفی سرٹیفیکٹ دیں گے اور وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد گرین پاکستان فورس کا بھی اعلان کریں گے جس کے تحت پورے پاکستان میں شجرکاری مہم کے تحت درخت لگائے جائیں گے جو وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ پاکستان کوآلودگی سے پاک کیا جائے جس کی پوری دنیا معترف ہے۔