کراچی: بھارت کو سمندری محاذ پربھی ناکامی کاسامنا، پاک بحریہ نےبھارتی آبدوز کا سراغ لگا کرپاکستان کےپانیوں میں داخل ہونےسے روک دیا گیا ہے جبکہ بھارت کو فضاؤں کے بعد پانیوں میں بھی شکست کھانی پڑ گئی ہے۔ تجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بھارتی آبدوز کو نشانہ نہ بنانا پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے۔ اس سے قبل نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے کہ جب پاک بحریہ نے بھارت کی آبدوز کا سراغ لگایا ہے، پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبداز کو سراغ لگانا بھارتی بحریہ کی بڑی ناکامی ہے۔دوسری جانب بھارت کو فضائی محاذ کے بعد سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سمندری حدود میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستان کے پانی میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اُسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سُراغ لگایا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا اور پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے، یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔