اسلام آباد(رپورٹ۔اصغرعلی مبارک سے )حکومت نے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کو ان کے منصب سے الگ کرکے ان کو نیشنل ڈیفنیس یونیورسٹی اسلام آباد میں تربیتی کورس پر بھیج دیا گیا ہے ۔ عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ چوہدری کو پاکستان کے دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔جن کا تعارف عائشہ فاروقی نے اپنی آخری بریفنگ میں کراتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اس موقع اصغر علی مبارک فائونڈر پریذیڈنٹ ڈپلومیٹک کارسپانڈنٹس فورم پاکستان نے میڈیم عائشہ فاروقی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے میں سفارتی سطح پر ان کا کردار نمایاں رہا اور میڈیا کے سخت و تنقید والے سوالات کا جواب بھی نہایت عمدہ طریقے سے دیا اور کبھی بھی ناگواری کا احساس نہ ہونے دیا جس ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نئے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری سے ورکنگ ریلیشن شپ جاری رہے گی۔ ،زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے کیریئر کا آغاز دبئی سے کیا اِس وقت وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اور سارک تعینات ہیں ۔ امریکا، افغان اور امور کشمیر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔نئے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری ترجمان دفتر خارجہ وزارت خارجہ ہیڈ کوارٹر اور فارن مشنز میں 26 سال کا تجربہ ہے اور وہ واشنگٹن اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔زاہد حفیظ چوہدری واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے اور لندن میں پاکستانی ہائی کمشن میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ وزارت خارجہ میں ڈی جی افغانستان، ایران اور ترکی بھی رہے ہیں۔ زاہد حفیظ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بھی رہے ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے انٹرنیشنل لا میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، بزنس ایڈمنسٹریشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے جبکہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز اپنی ذمہ دایاں سنبھال لیں۔ جبکہ عائشہ فاروقی تربیتی کورس پر نیشنل ڈیفنیس یونیورسٹی اسلام آباد میں کورس پر چلی گئی ہیں۔۔۔۔