counter easy hit

تلنگانہ میں اردو زبان کا مستقبل تابناک، حکومت اردو کے فروغ میں سنجیدہ

محبوب نگر : اردو تلنگانہ عوام کی مقبول ِعام زبان ہے،اردو شاعری لوگوں پر راست اثر انداز ہوتی ہے اردو تہذیب و تمدن تلنگانہ کی پہچان ہے،اردو زبان کی مٹھاس ہر فرد کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہے۔اردو کے فروغ میںوزیر اعلی جناب چندر شیکھرراوصاحب اور تلنگانہ حکومت سنجیدہ ہیں اور مختلف اسکمیات اور تہذیبی پروگرام کے ذریعے اردو کے شعراء و ادبا کی ہمت افزائی کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی محبوب نگر وی ۔سرینوس گوڑ نے ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کے عظیم الشان کل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقدہ24فروری بروز چہارشنبہ الماس فنکشن ہال ،محبوب نگر پر کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اردو والوں کی خدمت کیلئے میں ہر وقت تیار ہوں شہر محبو ب نگر کی ترقی کے سلسلہ میں مختلف فلاحی اقدامات انجام دئے جارہے ہیں ،انہوں نے اپنی تقریر کا آغازو اختتام اردو کے شعر پر کیا ۔قبل ازیںخطبہ استقبالیہ ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ نے پیش کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ ادب اسلامی ہندوستان کے طول و عرض میں صالح ادب کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہیں شعراء و ادبا کی ہمت افزائی اور ان کی صلاحیتوں کے فروغ کیلئے مختلف پروگراموںکا انعقاد عمل میں لایا جاتا رہاہے۔ امتیاز اسحاق قائدتلنگانہ راشٹرا سمیتی نے بھی اس موقع پر خطاب فرمایا،مشاعرہ میںرکن اسمبلی محبوب نگر وی ۔سرینوس گوڑ نے ڈاکٹر عزیز سہیل کی تصنیف ”میزان نو”اور ممتاز افسانہ نگار سلیم اقبال کی تصنیف”روشنی کے اندھیرے ”کا رسم اجراء انجا م دیا۔ساتھ ہی ڈاکٹر سید فرید الدین کی پی ایچ ڈی کی تکمیل اور جناب محمد وزیرسابقہ وائس پرنسپل ایم وی ایس کالج کے اعتراف خدمات میں تہنیت پیش کی ۔

ڈاکٹر شیخ سیادت علی نے ڈاکٹر عزیز سہیل کی تصنیف پر تبصرہ کیا اور ڈاکٹر عزیز سہیل نے سلیم اقبال کی تصنیف پر تبصرہ کیا۔پروگرام کا آغاز حافظ منظور حسین کی تلاوت سے ہوا،شمس جالنوی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ اس عظیم الشان مشاعرکی صدارت جناب حلیم بابرسر پرست ادارہ و صدر بزم کہکشاں محبوب نگر نے انجام دی۔مہمانان اعزازی میں،جناب امتیاز اسحاق قائدتلنگانہ راشٹرا سمیتی، ،جنا ب سید تقی الدین سکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی،جناب محمد مقبول ضلعی صدر اقلیتی سیل ٹی آر ایس محبوب نگر، ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کا لج،ڈاکٹر سید فرید الدین صدر سوٹا ،جناب خواجہ قطب الدین صدر اپوٹا،محبوب نگر،جناب شیخ شجاعت علی امیر مقامی جماعت اسلامی محبوب نگر،جناب محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ ،سلیم اقبال،تمیز الدین صدر اردو ڈولپمنٹ سوسائٹی حیدرآباد نے شرکت کی۔جبکہ مہمان شعراء میںجناب مظہر محی الدین سابق صدر ادارہ ادب اسلامی کرناٹک،شمس جالنوی(مہاراشٹر)محسن آفتاب(مہاراشٹر) ،سید ریاض تنہا صدرا دارہ ادب اسلامی تلنگانہ ،طاہر گلشن آبادی (حیدرآباد)،عبدالر حیم قمر، شیخ احمد ضیاء ،اقبال شانہ (نظام آباد)رحیم راہی (عادل آباد)،شعیب الحق طالب(جگتیال)احسن منظر(سنگاریڈی)عبدالقیوم یاور(تانڈور)،مقامی شعراء میں حلیم بابر،نور آفاقی، ظہیر ناصری ،صادق علی فریدی ،جامی وجودی،ڈاکٹر رشید رہبر ہاشمی،بابر شیخ ناصر،اسمعیل قیصر،ضیا برہانی ،تقی احمد تقی،محبت علی منان،جلیل رضا،(جڑچرلہ) نے اپنا کلام پیش کیا۔محمد اسحاق(جگتیال ) نے مشاعرہ کی خوبصورت نظامت کی۔اس کل ہند مشاعرہ میںسامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مشاعرہ کے انتظامات محمد اسحاق شریک معتمد محمد ہاجی، محمد ایوب ،عمیر،قیوم عتیق ،جنیداورآصف نے انجام دئے۔

MahbubnagarNews

MahbubnagarNews

MahbubnagarNews

MahbubnagarNews

MahbubnagarNews

MahbubnagarNews