counter easy hit

حاجی محمد حنیف طیب کی تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد

haji muhammad hanif tayab

haji muhammad hanif tayab

کراچی (نامہ نگار)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے آمد پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاکہ روزے کا مقصد یہ ہے کہ ہم متقی اور پرہیز گاربن جائیں،برے اخلاق اور بداعمال والے کاموں سے مکمل طورپر دوررہے اور اپنے مستحق مسلمان بھائیوں کا خیال رکھیں ،اُن کی مددکریں اور رمضان المبارک میں اپنا وقت عبادت اور مخلوق خداکی خدمت کرنے میں گزاریں ۔انہوں نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات ،صحت ،تعلیم ،ماہانہ راشن کی تقسیم،غریب ومستحق بچیوں کی شادی ،زلزلہ ،سیلاب ،ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ،پاکستان میں پھیلنے والی موذی بیماریوں کے بارے میں لوگوں کو شعور بیدارکرنے کیلئے سیمینارمنعقد کر نا ،کراچی سے لیکر خیبر تک رنگ ونسل سے بالاترہوکر غریب اور متوسط طبقے کیلئے کام کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں،یہ تمام کام اہل ثروت حضرات کے تعاون زکوۃ ،صدقات ، خیرات اور عطیات سے ہی پورے ہوتے ہیں،انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل ہمارے وسائل کے سامنے کم ہیں۔ غریبو ں،مسکینوں،بیواؤں ،یتیموں کی مددکرنے میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے نیک کاموں میں اپنا حصہ ملائیں تاکہ ملک بھر میں ضرورت مندافرادکو بہتر تعلیم،صحت،سمیت دیگر بے شما ر پروجیکٹ جو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے چل رہے ہیں وہ مزید کامیابی سے ہمکنا ر ہوسکیں۔انہوں نے کاروباری مخیرحضرات اورجو انسانیت کی خدمت کرناچاہتے ان کو المصطفیٰ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے سینٹرز میں خود آکر آنکھوں سے عوام کی ضروریات کا جائزہ لیں اور اس عظیم کارِ خیر میں تعاون فرمائیں ۔