نمائندہ خصوصی شفقت علی حافظ آباد
حافظ آباد میڈیکل سٹور مالکان کا ڈرگ ایکٹ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی داخل،مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا۔
پنچاب بھر کی طرح حافظ آباد میں بھی ڈرگ اینڈ کمسٹ ایسوسی ایشن کا ڈرگ ایکٹ کے خلاف دھرنا تیسری روز میں داخل ہو گیا شہر بھر کے میڈیکلز بند ہونے سے مریضوں کو ادویات کے حصول میں شیدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے میڈیکل سٹور مالکان نے حکومت کے خلاف فوارہ چوک میں دھرنا دے رکھا ہے ڈرگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم اپنا دھرنا اس وقت تک جاری رکھے گۓ جب تک حکومت ڈرگ ایکٹ میں کی گئ ترمیم واپس نہیں لے لیتی۔اس ایکٹ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو گا جس کی وجہ ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے ۔
شفقت علی حافظ آباد