پیرس(عمیر بیگ)حکومت اپنی مرضی کے ٹی او آرز بناکر پاناما پیپرز سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن پاناما پیپرز کا معاملہ مسلم لیگ ن کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکر ٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو جیل جانا ہوگا ،کرپٹ عناصر کا یوم حساب قریب آگیا ہے جب تک وزیرا عظم مستعفی نہیں ہوتے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام کرپٹ حکمرانوں کا ہر صورت میں احتساب چاہتی ہے