پاکستان بھر کے روڈز ایسے ہیں کہ جہاں پر معمولی بارشوں میں بھی چلنا جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے۔زیر نظر تصویر ضلع جھنگ میں موجود مظفر گڑھ خوشاب روڈ کی ہے کہ جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔عوام کو سفر میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں کے مقامی ایم پی اے یعنی مشیر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا دعوی کھوکھلا ثابت ہوا تفصیل کے مطابق جھنگ مظفر گڑھ خوشاب روڈ پر مختلف مقامات پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ یہ روڈ دو سال قبل ن لیگ کے دور حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا۔چند روز قبل مشیر وزیراعلی پنجاب اور مقامی ایم پی اے فیصل حیات جبوانہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر ان گڑھوں کو پر کرنے کا حکم دیا ہے اور انہوں نے مختلف گڑھوں پر فوٹو سیشن تو کیا مگر روڈ کی حالت تاحال جوں کی توں ہے جو عوام کے لیے وبال جان بن چکی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ حلقہ وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان کا انتخابی حلقہ ہے مگر وہ اس حالت پر خاموش دیکھائی دیتے ہیں اس تصویر کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہیں کہ جس میں اس روڈ پر بھینسیں نہ لا رہی ہیں۔صرف جھنگ ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے حالات کچھ مختلف نہیں ہیں۔