چترال میں کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پشاور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کا نام ایمل ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایمل نے چترال میں کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی جو کہ انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور صارفین نے اسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس حکام حرکت میں آئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا تاہم آج اسے گرفتار کر لیا گیاہے ۔ جس طرح ایمل نے ہزارہ خواتین کی ویڈیو کو شیئر کیا تھا اُسی طرح سوشل میڈیا پر ایمل کی گرفتاری کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمل کو خواتین پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہوا ہے۔ اور ویڈیو کی طرح صارفین کی جانب سے ان تصاویر اور خبر کو شیئر کرنے اک سلسلہ جاری ہے ۔۔۔۔ ایک صارف نے لکھا کہ ” شاباش کے پی کے پولیس، اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیئے تھا”۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ساری پولیس کو کے پی کے پولیس کی طرح غیر سیاسی ہونا چاہیئے، جس کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ تصاویر آپ بھی دیکھیں ۔۔۔۔