خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی سے متصل پاک افغان سرحد افغانستان کے علاقے نازیان میں ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 کمانڈرز سمیت 9 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
خیبر ایجنسی سے متصل پاک افغان سرحد افغانستان کے صوبہ ننگراہار نازیان میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکراسلام کے شدت پسندوں پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 کمانڈروں سمیت 9 شدت پسند ہلاک جبکہ کئی زحمی ہو گئے۔
شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر دو مزائل داغے گئے جس سے ان کے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔ پاک افغان سرحد پر ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہتی ہیں۔ ہدف کو دیکھتے ہی ڈرون حملے سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
نازیان میں شدت پسندوں پر اس سے پہلے بھی کئی ڈرون حملے ہو چکے ہیں ، علاقہ نازیان کالعدم تنظیموں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔