counter easy hit

خیبرپختونخوا حکومت کا قطری شہزادے کو تلور کے شکار کی اجازت دینے سے انکار

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے قطری شہزادے کو تلور کے شکار کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نایاب پرندے کا شکار غیر قانونی ہے۔

KPK will not allow Qatri Prince to hunt Tilore

KPK will not allow Qatri Prince to hunt Tilore

یس اردو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قطری شہزادے کو تلور کے شکار کی اجازت دینے کے حوالے سے خیبر پختون خوا حکومت نے رابطہ کیا تاہم صوبائی حکومت نے نایاب پرندے کے شکار کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قطری شہزادے کو شکار کی اجازت دینے سے معذرت کر لی ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ پختونخوا برائے ماحولیات اشتیاق ارمڑ کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبائی حکومت سے قطری شہزادے کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان میں تلور  کے شکار کی اجازت کے لئے رابطہ کیا تھا جسے صوبائی حکومت نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لفظ شریف سے قوم کا اعتبار اٹھ گیا، قطری خط گھٹیہ ترین حرکت ہے ،عاطف مجاہد

اشتیاق ارمڑ کا کہنا تھا کہ پختونخوا حکومت نے اپنی صوبائی حدود میں تلور کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، ہم اپنے صوبے کو پنجاب کی طرز پر قطری شہزادوں کی شکار گاہ میں تبدیل نہیں کرسکتے، قطری شہزادہ ہو یا کوئی اور کسی کو بھی غیرقانونی شکار کی اجازت نہیں دی جائے گی اور 18 ویں ترمیم کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کرنا ہمارا صوابدیدی اختیار ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت چئیرمین تحریک انصاف کے وژن کی روشنی میں قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی، اس سے پہلے بھی صوبے کی حدود میں ایک قطری شہزادے نے تلور کا شکار کیا تھا جسے پکڑ کر 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی اور اب بھی اگر کسی نے قانون ہاتھ  میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قطری شہزادے کو عدالت میں اب پیش ہونا پڑیگا

دوسری جانب تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ نوازشریف کا اپنے ذاتی مفادات کے لئے پاکستانی شہریوں کو حراساں کرنا انتہائی حیران کن فعل ہے، کسی بھی جمہوری معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website