لندن (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے افغان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی سے پاک افغان شراکت سے متعلق امور پر بات ہوئی ہے اور پاکستان کو افغانستان کے مسائل کا اندازہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا افغانستان میں متحدہ حکومت کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم نئی افغان حکومت کے وژن کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔