سعودی عرب ( بیورو رپورٹ) چیف آرگنائزر نیشنل سرائیکی پارٹی گلف احمد زبیراور سرائیکی رہنما رئیس محمد حسین کی جانب سے سرائیکی فلموں کے ڈائریکٹر احسن فریدی اداکار اکرم نظامی شاہد آکاش کے اعزاز میں مدینہ منورہ کے مقامی ہوٹل میں پروقار عشائیہ دیا گیا۔
نعت رسول مقبول جام فیاض قادری نے پیش کی،اس موقع پر چیف آرگنائزر نیشنل سرائیکی پارٹی گلف احمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکار کسی بھی قوم کے ثقافت کے عکاس ہوتے ہیں،حکومت نے سرائیکی فنکاروں کو نظر انداز کر دیا ہے،صدارتی ایوارڈ ہو یا ضلعی فنڈ سرائیکی فنکاروں کا نام تک نہیں شامل کیا جاتا،سرکاری سرپرستی نہ ہونے کے باوجود سرائیکی فلمیں اندرون و بیرون ملک دیکھی اور پسند کی جاتی ہیںانکا مزید کہنا تھا کہ سرائیکی فلم انڈسٹری اور سرائیکی زبان اور ثقافت کو زندہ رکھنے میں احسن فریدی اکرم نظامی اور انکی پوری ٹیم کا بہت بڑا کردار ہے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر احسن فریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فنکاروں کی تربیت کی ضرورت ہے، پاکستان میںسب سے زیادہ شوبز کے حوالے سے سرائیکی فملمیں دیکھی اور پسند کی جاتی ہیں،ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت سرائیکی فلم انڈسٹری کو اپنے پاوں پر لا کھڑا کیا ہے،اسکے باوجود ضلعی انتظامیہ فنکاروں کے لئے مختص کلچرل فنڈ بھی مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی بجائے اپر پنجاب کے فنکار اور گلوکاروں کو بلا ان پر خرچ کر دیا جاتا ہے جو کہ سرائیکی فنکار کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اپنا پیشہ فنکار لکھے تو اسکا بنک اکاونٹ نہیں کھولا جاتا جس ملک میں فنکار کی عزت نہ ہو اسکا مستقبل کیا ہوگا؟ انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی صوبہ بننے سے سب سے زیادہ فائد ہ سرائیکی فنکار اور ادب کو ہوگا مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقیم سرائیکی عوام نے ہمیں بہت محبت دی ،سرائیکی رہنما رئیس محمد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب کے دانش سکول پراجیکٹ میں چپڑاسی سے لے کر پرنسپل تک تمام عملہ اپر پنجاب سے بھرتی کیا گیا ہے، سرائیکی وسیب کے عوام کو احساس کمتری کا شکار بنایا جاتا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جسکے لئے سرائیکی نوجوان کو کردار ادا کرنا ہوگا،اور اپنے خلاف ہونے والی ناانصافیوں کو روکنا ہوگا، غلام جیلانی دھریجہ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی تعناتی کے لئے بھی سرائیکی وسیب کے وکلا کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے ،میرٹ پر پورا اترنے والے وکلا کو نظز انداز کر کے اپر پنجاب سے ججز تعنات کئے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سرائیکی قوم کو اکھٹا ہونا ہوگا اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہوگیاس موقع پر سرائیکی فنکار شاہد آکاش،شاعر عبداللہ عامر دریشک ،اعجاز قیصر ،رئیس شاہد، محمد احسن ،محمد سجاد ،محمد ارشد، محمد سلیم ،ساجد ملتانی اور ملک شہباز بھی موجود تھے۔