راولپنڈی (ویب ڈیسک) راوالپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں بیٹے کا ماں کے ساتھ بدترین سلوک ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔راوالپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، والدہ کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے بعد
ملزم ارسلان بیوی کو لے کرفرار ہو گیا تھا۔پولیس کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔متاثرہ خاتون کا پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق بیٹا اور بہو آئے روز جھگڑا کرتے ہیں، بیٹے اور بہو نے مجھے بہت زیادہ مارا پیٹا ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دیکھنے والے سکتے میں آگئے اور سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ۔