روات(اسدحیدری )روات پولیس کا شیشہ سنٹر پر چھاپہ 10لڑکے گرفتار، تھانہ روات پولیس کی غفلت مالک ذریاب ملک فرار۔ پولیس کی رسمی کاروائی۔ علاقہ میں شیشہ سنٹر قائمُ۔ عوامی حلقوں کا آر پی آو سے شیشہ سنٹروں کی مستقل بندش حوالہ سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ روات پولیس نے گذشتہ روز بحریہ فیز سیون کے علاقہ میں زریاب ملک نامی شخص کی جانب سے قائم شیشہ سنٹر پر چھاپہ مار کر دس لڑکوں کو گرفتار کرلیا جبکہ شیشہ سنٹر بنا کر پلیٹ فارم مہیا کرکے ارتکاب جرم کرنے والے اصل مجرمُ کو پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث مالک فرار ہوگیا۔ عوامی حلقوں نے آر پی آو راولپنڈی سے علاقہ میں قائمُ شیشہ سنٹروں کی مستقل بند کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔