🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾
پاکستان پیپلزپارٹی کی وفادار رہنما پوٹھوہار کی بیٹی سابقہ وزیر قانون و مرد حر آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری مہرین انور راجہ سے پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی نے ملاقات کی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار موڈ میں ہوئی اور ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر سحر حاصل گفتگو ہوئی اس موقع پر مہرین انور راجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف الزام تراشی کرنے والے سیاسی بونے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تبدیلی سرکار عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تو کچھ کر نہیں رہی صرف اس کا کام اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف غیر سیاسی و غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنا ہے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے خاص طور پر پنجاب میں تو صورتحال بہت خراب ہے اس موقع پر راو ساجد علی نے کہا کہ واقعی پنجاب میں خاص طور پر جنوبی پنجاب کے حالات اس حکومت کے آنے سے بہت بگڑ گئے ہیں مہنگائی و بے روزگاری عروج پر ہے اور نوجوان طبقہ بے روزگاری کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس کے بعد دونوں رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوام کی امیدوں کا محور اب صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت واحد لیڈر ہیں جو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی افکار و سیاسی فلسفہ و نظریہ کے محافظ و پیروکار ہیں