“> “سونے کی قیمت میں ہزاروں کا اضافہ ! پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہوگئی؟ ہر کوئی پریشان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ڈالر کے بعد سونا بھی قابو سے باہر، سونے کی قیمت میں حیران کُن اضافہ ہوگیا، ملکی تاریخ کی بُلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ فی تولہ قیمت میں دو ہزار دو سو پچاس روپےاضافہ ہوگیاہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ تیرہ ہزار دو پچاس ہوگئی۔ تفصیلات
کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں فی تولہ قیمت میں دو ہزار دو سو پچاس روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان فی تولہ سونے کی نئی قیمت قیمت ایک لاکھ تیرہ ہزار دو پچاس روپے تک پہنچ گئی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔