اسلام آباد: پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور عوامی تحریک کے ترجمان خرم نواز گنڈا پور کے درمیان روسٹرم پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران خرم نواز گنڈا پور اور نعیم الحق کے درمیان جگھڑا ہوگیا ، دونوں کے درمیان روسٹرم پر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
دونوں رہنما تلخ کلامی کرتے عدالت سے باہر نکل آئے تو خرم نواز گنڈا پور نے گالیوں کی برسات شروع کر دی اور کہا کہ تم مجھے جانتے نہیں ہو ، شیخ رشید کو کہا کہ نعیم الحق کو بتائو میں کون ہو۔
شیخ رشید نے دونوں رہنمائوں کے درمیان معاملہ ٹھنڈا کرانے کی کوشش کی اور خرم نواز گنڈا پور کے منہ پر ہاتھ رکھتے رہے جبکہ دوسری طرف نعیم الحق کو ایک طرف کرنے کی کوشش کی۔