The desire to work for the city, hands tied, Waseem Akhtar
تقریب سے خطاب میں وسیم اختر کا کہناتھاکہ شہر کیلئے جو لوگ کام کرنا چاہتے ہیں نہیں کرنے دیا جا رہا ،ہمیں میئر تو بنا دیا گیا لیکن ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ،ہمیں لوکل گورنمنٹ کے اختیارات نہیں دیے جا رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسائل حل کرنے کیلئے حوصلے بڑھائیں ہم پر تنقید نہ کریں ،کچرے والے علاقوں میں اسپرے کرانے کی کوششیں کر رہا ہوں ۔
میئر کراچی کا کہناتھاکہ بچے صفائی مہم کو آگے بڑھائیں،اپنے اسکو ل اور علاقے کو صاف رکھیں اور دوسروں کو کچرا پھینکنے سے روکیں۔