بنی گالہ (یس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق صحافی ریحام خان کا نکاح ہو گیا ہے۔
بنی گالہ میں ہونے والی نکاح کی تقریب انتہائی سادہ تھی جس میں عمران خان اور ریہام خان کے اہلخانہ اور انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
عمران خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا اور نکاح کے بعد دونوں کو کامیاب ازدواجی زندگی کی مبارکباد دی، عمران خان اور ریہام خان نے شادی کے دعوت نامے بھی تقسیم نہیں کئے۔