کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں پروگرام کی میزبان ابصاء کومل کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نامور تجزیہ کاروں نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی ، اس پروگرام میں تجزیہ کار سلیم صافی، محمل سرفراز ‘ مظہر عباس، حسن نثار اور حفیظ اللہ نیازی نے شرکت کی ۔ شرکاء نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سال نو والے پیغام کا عزم برا نہیں پانچ سال میں اس پر 30فیصد بھی عملدرآمد کروالیتے ہیں تو بھی وہ کامیاب رہے،حکومت سے کرپشن کے خاتمے کی توقع کرنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے،سیاسی جماعتوں کا سال نو کا عزم کچھ نہیں ہوتا کیونکہ ان کا اصل عزم تو ان کے منشور میں ہوتا ہے۔حسن نثار نے کہا کہ میں نے اس حکومت کے آنے کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی اپنا تجزیہ اس شعر کی صورت پیش کردیا تھا کہ ”میرا دکھ یہ ہے میں اپنے ساتھیوں جیسا نہیں …میں بہادر ہوں مگر ہارے ہوئے لشکر میں ہوں “ ۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ حکومت کو جو بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ یہ کہ اس کے لیڈر عمران خان اور ان کا حصہ علیم خان ‘ جہانگیر ترین ‘ انیل مسرت جیسے لوگ ہیں۔ محمل سرفراز نے اس سوال کا جواب کچھ اس انداز سے دیا کہ سیاسی جماعتوں کا سال نو کا عزم کچھ نہیں ہوتا کیونکہ ان کا اصل عزم تو ان کے منشور میں ہوتا ہے اور یہ باتوں تو پہلے سے ہی پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہیں جو عمران خان نے نئے سال کے آغاز میں دہرائی ہیں ۔