500من وزنی دیگ میں 100 من حلوہ پکانے کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے لئے 400 کلو سوجی، 500 کلو چینی، 300 کلو میوہ جات اور 200 کلو دیسی گھی کا استعمال کیا گیا
ملتان (یس نیوز) ملتان میں عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ نے 100 من حلوے کی دیگ تیار کرکے ہزاروں عقیدت مندوں میں تقسیم کی جس کی تیاری میں ملک کے نامور کاریگروں نے حصہ لیا۔
مدینتہ الاولیا کی سرزمین پر 12 ہزار پائونڈز کا کیک کاٹنے کے بعد 500من وزنی دیگ میں 100 من حلوہ پکانے کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے لئے 400 کلو سوجی، 500 کلو چینی، 300 کلو میوہ جات اور 200 کلو دیسی گھی کا استعمال کیا گیا حلوے کی دیگ کو پکانے کے لئے بھی ماہر کاریگروں نے حصہ لیا۔
لذیذ حلوے کو تبرک کے طور پر تقسیم کیا گیا جس پر حلوے کی خیرات کرنے والے مخیر حضرات کا کہنا تھا کہ آئندہ سال حلوے کی مقدار کو بڑھا کر روایت کو برقرار رکھا جائیگا ۔
حلوے کی تقسیم کے دوران درود وسلام پڑھنے کے ساتھ ملکی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئی۔