اسلام آباد: عمران خان نے بابراعوان کو اس حوالے سے درخواست تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
فاٹا کے پختونخوا میں انضمام میں تاخیر پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی رہنما بابر اعوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، جس میں عمران خان نے بابراعوان کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوؤں کے تفصیلی جائزے کی بھی ہدایت کی۔ بابر اعوان ممکنہ قانونی آپشنز منظوری کیلئے عمران خان کو پیش کریں گے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔