نیویارک (یس ڈیسک) ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم “آنٹ مین”کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ ہدایت کار پیٹون ریڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی Hank Pymنامی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گِرد گھوم رہی ہے جوایسا مادہ تیار کرتا ہے جس کے۔
استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔ اسی مادے کی بدولت غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک آنٹ مین دشمنوں سے مقابلے کیلئے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کرتے ہوئے اپنے تمام دشمنوں کو کچل ڈالتا ہے۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فکشنل کامک بک سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں۔
جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل ڈوگلس، جورڈی مولا، مائیکل پینا، وڈ ہیرس، ہیلے ایٹ ویل اورجوڈی گریئر شامل ہیں۔مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی ماردھاڑ سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس سائنس فکشن تھرل فلم کو والٹ دزنی اسٹودیوز اور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 17جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردیا جائے گا۔