بریکنگ نیوز:اسلام آباد (ویب ڈیسک) کلبھوشن کیس ، حکومت کا خود ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کیلئے حکومت نے جاری کئے گئے آرڈیننس کے تحت خود اسلام آباد ہائیکورٹ
میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ کلبھوشن یادیوکی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے معاملےپر حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کیلئے دائر کی گئی ہے،وزارت قانون وانصاف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ کلبھوشن کی اپنی سزا کے حوالے سے نظر ثانی اپیل دائر کرنے سے انکار اور بھارت کا پاکستان کی جانب سے نظر ثانی اپیل کی سہولت کا فائدہ اٹھانے سے گریز کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔ حکومت کی جانبب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد میں عدالت کلبھوشن یادیو کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔ درخواست میں جج،ایڈووکیٹ جنرل برانچ، جی ایچ کیو اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔