اسلام آباد (اصغر علی مبارک سے ) قاتل چوٹی نانگا پربت پر پھنسے غیرملکی کوہ پیماوں کوریسکیوکرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن شروع کر دیا گیا ھے پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز اور 4 ریسکیو اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ریسکیو کی درخواست دفتر خارجہ اسلام آبادسے متعلقہ ممالک کے سفارتخانوں کی جانب سے کی گئی تھی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ ر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نانگا پربت پر پھنسی2غیر ملکی کوپیماؤں کوریسکیوکرنے کیلیے پاک فوج کاریسکیو آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کا دو ہیلی کاپٹرز اور 4 ریسکیو اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ریسکیو کی درخواست پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز امدادی کاموں کیلئے بھیجے گئے۔ ریسکیو کی درخواست متعلقہ ممالک کے سفارتخانوں کی جانب سے کی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق موسمی حالات کی وجہ سے نانگا پربت میں دو غیر ملکی سیاح پھنس گئے ہیں جن میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ سفارتخانوں نے پاکستان آرمی سے انہیں بچانے کیلئے درخواست کی تھی جس پر پاکستان آرمی نے دو ہیلی کاپٹر روانہ کر دیئے ہیں جن میں چار اہلکار سوار ہیں ۔ آخری اطلاعات تک مذکورہ کوہ پیمائوں کو بچانے کیلئے آپریشن جاری تھا۔