کراچی: پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان جو بالی ووڈ فلم’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ کی ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں اپنے ریلیز ہونے والے گانے ’’ظالماں‘‘ کو دیکھ کر شرما گئیں۔
Mahira Khan was feeling shy
شاہ رخ اورماہرہ خان کی فلم رئیس 25 جنوری کوسینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن اس کے ریلیز ہونے والے گانوں نے دھوم مچارکھی ہے جس میں ’’لیلیٰ او لیلی، ظالماں اوراُڑی اُڑی جائے‘‘ شامل ہیں۔
ماہرہ خان ظالماں اوراُڑی اُڑی جائے میں شاہ رخ خان کے ساتھ انتہائی دلکش اورخوبصورت نظر آرہی ہیں جس پر مداح بھی دل کھول کر ماہرہ کی تعریف کررہے ہیں اور ایسے ہی ایک مداح نے ٹوئٹر پر جب ان سے سوال کیا کہ ظالماں گانا دیکھ کر آپ نے کیسا محسوس کیا تو ماہرہ خان نے بڑے معصومانہ انداز میں جواب دیا کہ وہ شرما گئیں۔دوسری جانب ماہرہ نے ٹوئٹر پر فلم کے ہدایت کارراہول ڈھولکیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہرقدم پر میری مدد کی۔فلم’’رئیس‘‘ کے گانوں نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے لیکن اب ماہرہ کے مداحوں کو انتظار ہے بڑی بے چینی سے 25 جنوری کا جب فلم ریلیز کی جائے گی۔