ملک بھر میں فی تولہ سونا 500 روپے سستاہوکر 49 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر سستاہوکر 1131 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا۔مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 500 روپے سستاہوکر 49 ہزار 800 روپے اورر دس گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 42ہزار 685 روپے کا ہوگیا ہے ۔