counter easy hit

مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولا نا عبدالغفور حیدری کےقا فلے پر مستونگ میں خود کش حملے کا مقدمہ بالآخر اکیس گھنٹے بعد سٹی تھانے میں درج کر لیا گیاجبکہ حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔

The case registered of a suicide attack on the convoy of Maulana Abdul Ghafoor Haidari

The case registered of a suicide attack on the convoy of Maulana Abdul Ghafoor Haidari

مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری کےقافلے پرخود کش حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کے اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ کر انے کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں اور اسے جلد فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور بھجوایا جائے گا۔

وا قعے کی فرانزک تحقیقات کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی تین رکنی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے میں ستائیس افراد جاں بحق جبکہ 43 زخمی ہوگئے تھے۔

مستونگ اسپتال ذرائع کے مطابق انیس زخمیوں کو طبی امداد کے بعدگھربھیج دیا گیا جبکہ دیگرزخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدا لغفور حیدری کوکمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ وفاقی وزرا اکرم درانی،جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور دیگرشخصیات نے جے یوآئی کے رہنما کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website