میلبورن ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 465رنزبناکر پاکستان کے خلاف 22رنز کی برتری
حاصل کرلی، کپتان اسٹیو اسمتھ 100اور مچل اسٹارک 7رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔بارش آج بھی اپنا رنگ جمایا اور میچ وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 278رنز دو کھلاڑی آؤٹ پرنامکمل اننگز کا آغاز کیا، وہاب ریاض نے عثمان خواجہ کوجلد ہی پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف تین رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے،ہینڈز کومب نے اسمتھ نے چوتھی وکٹ کیلئے لمبی شراکت بنائی اور 92رنز جوڑے، اس موقع پرہینڈز کومب 54رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔میڈیسن 22اور میتھیو ویڈ صرف 9رنز بناسکے۔اس دوران کپتان اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی ، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 17ویں سنچری ہے۔چائے کے وقفے سے قبل بارش کا ایسا سلسلہ شروع ہوا، جس نے تھمنے کا نام نہ لیا اورایمپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔جب چوتھے روز کاکھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 6وکٹوں کے نقصان پر465رنز بنالئے تھے ، اس طرح اسے پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 443پر 22رنز کی برتری حاصل ہوگئی، اسمتھ 100اوراسٹارک 7رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی طرف سے سہیل خان، یاسرشاہ اور وہاب ریاض نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔