لالہ موسیٰ، یوسی 73 رنیاں چیچیاں میں جذبہ ایثار کا شاندار مظاہرہ، مقامی ویلفیئر تنظیم اور درسگاہ چیچیاں شریف کے مہتمم ڈاکٹر شفاعت علی الازہری نے مزدوروں اور متوسط طبقے کے خاندانوں کو سنت حضرت عمرفاروق ؓ زندہ کرتے ہوئے گھر گھر راشن کا آغاز کردیا
لالہ موسیٰ ، اسلام آباد(ایس ایم حسنین) لالہ موسیٰ کے گائوں یوسی 73 رنیاں چیچیاں میں جذبہ ایثار اورخدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مقامی درسگاہ اورویلفیئر سوسائٹی نے علیحدہ علیحدہ کرونا ریلیف فنڈ قائم کردیا۔ حکومت کی طرف سے مہیا کردہ محدود ذرائع کے ساتھ ساتھ درسگاہ چیچیاں شریف کے مہتمم ڈاکڑ شفاعت علی الازہری نے اور مقامی مخیر حضرات اور اوورسیز پاکستانیوں کی ویلفیئر سوسائٹی نے خصوصی راشن پیکج کا آغا زکردیا۔
اس پیکج کی خاص بات یہ ہے کہ سنت حضرت عمرفاروقؓ پرعمل پیرا ہوتے ہوئے گھر گھر راشن مہیا کیا جائیگا تاکہ مستحق لوگوں کی عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچے اور سفید پوشی کا بھرمقائم رکھا جائے۔
اس موقع پرڈاکٹر شفاقت علی الازہری نے کہا کہ کرونا ایک عذاب ہے اس سے منفی رویوں کے خاتمے سے ہی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
House hold daily needs distribution at Ranian Chichian Lala musa by local Molana dr. Shafaqat Ali and folks