سہالہ(اسدحیدری )نوسرباز نے جعلی ڈالرز دے کر اوایل ایکس اشتہار کے ذریعے شہری سے موبائل فون ہتھیالیا تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اویس اعجاز نے لوہی بھیر پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اپنا قیمتی فون فروخت کرنے کے لیے او ایل ایکس پر اشتہار دیا جس پر محمد یحیی خان نے ڈالرز دئے کر موبائل فون خرید لیا۔ چیک کروانے پر ڈالرز جعلی نکلے یحیی خان نے دھوکہ دہی سے موبائل فون ہتھیا لیا۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔