پشاورکے بس اڈوں پر مسافروں کے لئے صاف پانی اور واش رومز جیسی بنیادی سہولیات تو درکنار بیٹھنے کی مناسب جگہ بھی دستیاب نہیں۔
پشاوربس ٹرمینل میں لگائے گئے ایئر کنڈیشن چوری ہوگئے ، پنکھے اور ٹی وی بھی خراب ہیں، جبکہ جنرل بس اسٹینڈ، کوہاٹ روڈ اور چارسدہ روڈ اڈے کی حالت اس سے ابتر ہے، جہاں پانی اورواش رومز کی سہولت تو دور کی بات ہے، انتظارگاہ تک موجود نہیں۔
مسافر ٹرانسپورٹرز کےرویےسےبھی نالاں نظر آتے ہیں، بالخصوص بین الاضلاعی ٹرانسپوٹرز کے خلاف اوور لوڈنگ اوراضافی کرائے وصول کرنے کی شکایات عام ہیں۔