ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں احتجاج کا نیا سلسلہ 20جنوری کو اُن کی حلف برداری تک جاری رہے گا تاہم ٹرمپ کسی کو خاطر میں لانے کو تیار نہیں۔ ٹرمپ کی بطور صدر پہلی ملاقات روسی صدر سے متوقع ہے۔
New series of protests against Trump in the USA
واشنگٹن میں انسانی حقوق کے گروپوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مارچ کیا اور نومنتخب امریکی صدر کے خلاف نعرے لگائے۔دوسری جانب برطانوی اخبار کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالتے ہی اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں روسی صدر پیوٹن سے ایک کانفرنس میں ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔نومنتخب امریکی صدر کےلیے غیر معمولی خصوصیات کی حامل لیموزین کار تیارکرلی گئی۔