I’m happy with the performances of the team, Misbah
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان کسی بھی وقت حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یونس خان کا فارم میں آنا خوش آئند ہے۔
پاکستانی کپتان نے میچ کے بعد اختتامی تقریب سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں،اسد شفیق نے بہترین اننگز کھیلی ۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ محمد عامر،وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے اچھی بیٹنگ کی،میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی سب کو حیران کرسکتی ہے۔