counter easy hit

پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاﺅں ٹھٹھی بہلول پور میں پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب گاﺅں کی گلیاں اور نالیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی

پنڈی بھٹیاں نمائندہ خصوصی انصر عباس سراج: پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاﺅں ٹھٹھی بہلول پور میں بااثر زمیندار نے گاﺅں میں تعمیر شدہ گورنمنٹ کانالہ جو کہ پانی کے سیوریج کا واحد ذریعہ تھا جسکو تعمیر ہونے کے بعد بند کر دیا گیاجس کی وجہ سے پورے گاﺅں کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب گاﺅں کی گلیاں اور نالیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں لوگ مسجد میں نماز بھی ادانہیں کر سکتے۔ مسجد کو بھی تالا لگا کر بند کر دیا گیا۔ اس کی وجہ مسجد کی نکاسی نہ ہونا ہے۔ گاﺅ ں کی عورتیں ،بچے ،بوڑھے،نوجوان ،نالیوں کے گندے پانی میں سے گزرنے پر مجبورہوگئے ہیں گندے پانی سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جسکی وجہ سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے گندہ پانی ہمارے گھروں میں بھی داخل ہورہا ہے ۔گھروںکی بنیادوں میںمسلسل پانی جمع ہونے کی وجہ سے بنیادیں کمزورہوگئی ہیں جس سے گھر گرنے کا بھی خدشہ ہے گاﺅں کے لوگوں نے بھر پور احتجاج کرتے ہوے حکام بالا سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ان کایہ بھی کہنا تھا کہ تحصیل بھر کے افسران اور حکام بالا سے رابط کیا مگر کسی نے ہماری سنی ہی نہیں گاﺅں کے لوگوں کہنا یہ بھی تھا اس پر نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاج کادائرہ وسیع کردیںگے۔

a