تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی، تحفظ خواتین قانون پر پنجاب اسمبلی کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔
لاہور: (یس اُردو) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان مولانا فضل الرحمن کے پنجاب اسمبلی کے ایوان کے بارے تضحیک آمیز الفاظ کی مذمت کرتا ہے۔ خواتین کا بل پاس ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمن مسلسل ارکان اسمبلی کے لئے توہین آمیز ریمارکس دے رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان مولانا کے بیانات کو خلاف حقائق قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ہتک آمیز الفاظ پر قوم سے معافی مانگیں۔