counter easy hit

پیرس، پاکستان کے تمام ثقافتی رنگوں سے سجا پاکستان فیسٹول محب وطن پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی امنگوں کا ترجمان ہے، تمام کمیونٹی بھرپور شرکت یقینی بنائے، ابرارکیانی

پیرس، پاکستان کے تمام ثقافتی رنگوں سے سجا پاکستان فیسٹول محب وطن پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی امنگوں کا ترجمان ہے، تمام کمیونٹی بھرپور شرکت یقینی بنائے، ابرارکیانی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف سیاسی وسماجی راہنما اور پاکستان فیسٹول فرانس کے بانی وممبر فیسٹول کمیٹی ابرارکیانی نے فیسٹول کے حوالے سے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ثقافتی رنگوں سے سجا پاکستان فیسٹول محب وطن پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی امنگوں کا ترجمان ہے، تمام کمیونٹی بھرپور شرکت یقینی بنائے۔ پاکستان فیسٹول فرانس ہر لحاظ سے مکمل پاکستانی ثقافت اورمثبت تشخص کا امین فیسٹول ہے، تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی بھرپور شرکت اورتعاون سے ہی منتظمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور دیار غیر میں ہم وطنوں کو پاکستان کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ تمام ایڈیشنز اورہر آنے والا ایڈیشن نئی جہتوں اور نئی روایات قائم کررہا ہے جس سے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی فیسٹول میں ہر آنے والے سال میں پہلے سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فیسٹول کمیٹی نے شب و روز کی محنت وکوشش سے  ہمارے وطن پاکستان کے قابل فخر اور مایہ ناز ہنرمندوں، ادیبوں، شاعروں، صحافی موسیقار اور فنون لطیفہ ، فیشن ڈیزائننگ سے وابستہ مزیدافراد فیسٹول کا حصہ بنیں گے  اور انشااللہ ہر پاکستانی پاکستان فیسٹول کی بے مثال کامیابی پرفخر کریگا۔ ہم عظیم قوم ہیں اور ہمارے رہن سہن، ثقافت، تہذیب سب سے بے مثال اورطاقتور ہیں ان کو جس قدر مشتہر کیا جائے اتنا ہی کم ہے۔

پاکستان فیسٹول فرانس کسی بھی یورپی ملک میں ہونے والا مکمل پاکستانی ثقافتی فیسٹول ہے، تمام کمیونٹی کی بھرپور شرکت اورتعاون کامیابی کا ضامن ہے، عمیر بیگ

IBRAR KAYANI, FOUNDER, AND, MEMBER, PAKISTAN, FESTIVAL, FRANCE, ON, 3RD, EDITION, REMARKS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website